ملک بھر میں بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک: رمضان المبارک کے آغاز پر آج یکم رمضان کو ملک بھر میں بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔
سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق بینک عملہ آج صرف زکوٰۃ کٹوتی کا سالانہ عمل مکمل کرے گا، جبکہ صارفین سے کسی بھی قسم کا مالیاتی لین دین نہیں کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق بینکوں میں کرنٹ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کٹوتی نہیں کی جائے گی، تاہم سیونگ اکاؤنٹس اور دیگر منافع بخش اکاؤنٹس سے مقررہ نصاب کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی ہوگی، رواں سال زکوٰۃ کا نصاب 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے مقرر کیا گیا ہے، کرنٹ اکاؤنٹس کے علاوہ دیگر اکاؤنٹس میں نصاب سے زائد موجود رقم پر زکوٰۃ منہا کی جائے گی۔
پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی پر پابندی عائد
دوسری جانب رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے، پیر سے جمعرات بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کام جاری رہے گا۔
بینک انتظامیہ نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ زکوٰۃ کٹوتی اور تبدیل شدہ اوقات کار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے مالی معاملات ترتیب دیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔
انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔