افغان شہری اپنے ہی جابر حکمرانوں کی دہشتگردی کا نشانہ بننے لگے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
کابل (نیوز ڈیسک) افغان شہری اب اپنے ہی جابر حکمرانوں کی دہشت گردی کا نشانہ بننے لگے ہیں۔ سخت گیر اور جابرانہ پالیسیوں کے بعد اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے افغان طالبان نے کھلے عام گولیاں برسانا شروع کر دی ہیں۔ اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے ملازمین پر ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے، جس سے طالبان کی آمریت اور انتہا پسندی مزید بے نقاب ہو گئی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبہ فراہ میں طالبان اہلکاروں نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسٹمز ملازمین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ طالبان اہلکاروں کی فائرنگ سے متعدد مظاہرین کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کسٹمز ملازمین طالبان رجیم کی جانب سے برطرفیوں اور تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، جس پر طاقت کے بے دریغ استعمال کا مظاہرہ کیا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اپنی آمریت کو طول دینے کے لیے جائز حقوق کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو بھی بندوق کے زور پر دبانے پر تُلے ہوئے ہیں۔ اقتدار پر قابض طالبان ٹولے نے قانون اور انصاف کو یکسر نظر انداز کر کے اپنے ہی شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ موجودہ طالبان حکمرانی عوام کے لیے مزید مشکلات اور عدم تحفظ کا سبب بن رہی ہے۔
https://mnews.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ