ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معائنے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق شوکت خانم کے سی ایم او ڈاکٹر عاصم یوسف نے 3 ماہر امراض ریٹینا کے نام تجویز کیے تھے، تاہم ان میں سے کسی ڈاکٹر کو معائنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف نے تجویز کردہ ڈاکٹروں کے نام سلمان اکرم راجہ کو فراہم کیے تھے, ان ناموں میں الشفاء انٹرنیشنل کے ڈاکٹر عامر اعوان اور میجر جنرل ریٹائرڈ مظہر اسحاق شامل تھے، جبکہ آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف آپتھامالوجی کے سربراہ میجر جنرل وقار مظہر کا نام بھی دیا گیا تھا۔ 
ذرائع کے مطابق مذکورہ ماہرین کے بجائے الشفاء سے ڈاکٹر ندیم قریشی کو بھیجا گیا، جن کے ساتھ پمز کے ڈاکٹر عارف بھی موجود تھے۔ 

لاہور:ٹرانسپورٹرز کو 15 دن کی مہلت، لین ڈسپلن یقینی بنانے کی ہدایت جاری

بتایا گیا ہے کہ شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہ ملنے پر الشفاء کے ڈاکٹر کو روانہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو پہلا انجکشن 25 جنوری کو لگایا گیا تھا جبکہ دوسرا انجکشن 25 فروری کو لگایا جانا ہے، یہ فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا کہ دوسرا انجکشن جیل میں لگایا جائے گا یا اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ندیم قریشی کا نام ڈاکٹر عاصم یوسف سے پوچھ کر ہم نے ہی دیا تھا، ڈاکٹر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی چند ہفتے پہلے دیوار پر لگی گھڑی نہیں دیکھ سکتے تھے، ڈاکٹر نے بتایا کہ کل کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گھڑی نظر آرہی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قلت،شہری پریشان

پی ٹی آئی رہنما نے کہا ڈاکٹر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گھڑی کی سوئی بھی نظر آرہی ہے، ڈاکٹر نے کہا یہ حوصلہ افزا ہے ان کی نظر میں حیرت انگیز بہتری ہوئی ہے۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عاصم یوسف بانی پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ڈاکٹر نے نے کہا

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ