اسرا یونیورسٹی کانووکیشن میں گریجویٹس کا انسانیت کی خدمت کے عزم کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
اسرا یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس سے الحاق شدہ میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات نے بدھ کو منعقدہ پُروقار کانووکیشن تقریب کے دوران انسانیت کی بلاامتیاز خدمت اور پیشۂ طب کے اعلیٰ اخلاقی اصولوں کی پاسداری کا عہد کیا۔
حلف برداری کی اس باوقار تقریب میں نو منتخب ڈاکٹروں نے ہمدردی، دیانت، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور انسانی وقار کے احترام کو ہر حال میں مقدم رکھنے کا اعادہ کیا۔
تقریب کی صدارت اسرا یونیورسٹی کے چانسلر اور اسرا اسلامک فاؤنڈیشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ کازی نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق تھے۔ اس موقع پر مجموعی طور پر 289 طلبہ و طالبات میں 12 مختلف شعبہ جات کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ ان میں ڈاکٹر آف میڈیسن (پیڈیاٹرکس) کے 2، ایم بی بی ایس کے 112، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کے 60، بی ایس میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کے 19، بی ایس وژن سائنسز کے 58، بی ایس آڈیالوجی کے 13، بی ایس پروستھیٹکس اینڈ آرتھوٹکس کے 3، ایسوسی ایٹ ڈگری میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کا 1، ایسوسی ایٹ ڈگری ریسپائریٹری تھراپی کے 11، بی ایس الیکٹرانکس کا 1، بی ایس انجینئرنگ ٹیکنالوجی (سول) کے 7 اور بی ایس انجینئرنگ ٹیکنالوجی (الیکٹریکل) کے 2 گریجویٹس شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کا پُراسرار کمرہ
مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ 25 کروڑ سے زائد آبادی والے پاکستان میں معیاری اعلیٰ تعلیم کی فراہمی صرف سرکاری شعبے کے بس کی بات نہیں، نجی تعلیمی ادارے اس خلا کو پُر کرنے میں ناگزیر کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرا یونیورسٹی سمیت متعدد نجی جامعات نے محدود سرکاری معاونت کے باوجود نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نجی جامعات کے لیے سہولت دوست پالیسیوں کے فروغ پر کام کر رہا ہے تاکہ معیاری تعلیم کے مواقع میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔
صدرِ تقریب پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ کازی نے کہا کہ اسرا اسلامک فاؤنڈیشن کے تحت کام کرنے والی اسرا یونیورسٹی دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے معیاری تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی کے مشن پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم مضبوط قوموں کی بنیاد ہے اور اسرا کے فارغ التحصیل افراد دنیا بھر میں خدمات انجام دے رہے ہیں جو ادارے کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے گریجویٹس کی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں مسلسل رہنمائی اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ کازی نے اپنے خطاب میں گریجویٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کانووکیشن صرف ڈگریوں کی تقسیم کی تقریب نہیں بلکہ طلبہ اور ان کے خاندانوں کی برسوں کی محنت، قربانیوں اور خوابوں کی تکمیل کا دن ہے۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ دیانت، لگن اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کو اپنا شعار بنائیں اور اپنی مادرِ علمی، اساتذہ اور ملک کا نام روشن کریں۔
تقریب میں طالبات کی تعداد طلبہ سے زیادہ دیکھی گئی، جو طب کے شعبے میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت اور اعتماد کا عکاس ہے۔ کانووکیشن کی تمام کارروائی نہایت نظم و ضبط اور وقار کے ساتھ انجام پائی۔ تقریب میں اساتذہ، طلبہ و طالبات اور ان کے اہلِ خانہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو گولڈ، سلور اور برانز میڈلز بھی دیے گئے۔
منتظمین کے مطابق اسرا یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کا یہ کانووکیشن نہ صرف ادارے بلکہ اس کے فارغ التحصیل طلبہ کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا، جہاں سے وہ انسانیت کی خدمت، پیشہ ورانہ دیانت اور قومی ترقی کے عزم کے ساتھ اپنی عملی زندگی کا آغاز کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرا یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرا یونیورسٹی اسلام ا باد کیمپس اسرا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طلبہ و طالبات فارغ التحصیل پیشہ ورانہ انہوں نے کے لیے کہا کہ بی ایس
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند