ٹنڈو الہٰ یار میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
سندھ کے ضلع ٹنڈو الہٰ یار میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جسے توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی ہڑھیں: خیبر پختونخوا، کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت درس ویسٹ 3 کنویں سے ہوئی ہے، جہاں سے یومیہ تقریباً 97 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے۔
کمپنی کے مطابق پیدا ہونے والی گیس کو پراسسنگ کے بعد سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا، جس سے قومی گیس ترسیلی نظام کو تقویت ملے گی۔
مزید ہڑھیے: کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت: وزیراعظم کی مزید تلاش کی ہدایت
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس کنویں سے یومیہ 580 بیرل کنڈینسیٹ کی پیداوار بھی متوقع ہے، جو ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹنڈو الہ یار گیس دریافت.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹنڈو الہ یار گیس دریافت میں تیل
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :