ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محکمہ جنگلات سوات پر 6 کروڑ 66 لاکھ روپے خرد برد کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
خیبر پختونخوا میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محکمہ جنگلات سوات پر 6 کروڑ 66 لاکھ روپے خرد برد کا الزام ہے۔
پشاور سے صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق مزید تقریباً 9 کروڑ سے زائد سرکاری فنڈز ملازم نے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیے، 93 لاکھ روپے ریکور کرکے سرکاری خزانے میں جمع کر دیے گئے۔
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات و جنگلی حیات کو خط تحریر کیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج فوری کیا جائے، ملوث ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلیے کارروائی کی جائے۔
صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق کلیئرنس سے قبل چیک میں درج رقم کو ہندسوں اور الفاظ دونوں میں تبدیل کیاجاتا، تبدیل شدہ چیکس بینک سیدو شریف سوات میں لازمی تقاضے پورے کیے بغیر کلیئر کیے گئے۔
صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق سات سال کے عرصے کے دوران فیڈرل ٹریژری رولز اور دیگر سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں۔
اطلاع ملنے پر محکمہ خزانہ نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس و بینک حکام سے رابطہ کیا۔
صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق ملزم سے 93 لاکھ ریکور کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرا دیے گئے، تحقیقات میں پیشرفت کے ساتھ مزید معلومات جاری کی جائیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے