پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز صاحبزادہ فرحان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے پسندیدہ پاکستانی بیٹر کا نام بتا کر شائقین کو حیران کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: صاحبزادہ فرحان سینچری بنانے والے دوسرے پاکستانی، 2 اور ریکارڈ بھی بنا لیے

نمیبیا کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے نہ صرف شاندار سینچری اسکور کی بلکہ ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے مین آف دا میچ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ان کی شاندار بیٹنگ نے ٹیم کو اہم کامیابی دلائی اور مداحوں میں جوش و خروش پیدا کیا۔

وسیم اکرم کے سوال کا دلچسپ جواب

سابق کپتان وسیم اکرم کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صاحبزادہ فرحان سے سوال کیا گیا کہ بیٹنگ میں ان کا آئیڈیل کون ہے جس پر انہوں نے کہا کہ ’میرے آئیڈیل بیٹر احمد شہزاد ہیں، انہیں دیکھ کر میں نے کرکٹ کھیلنی شروع کی اور وہ میرے فیوریٹ کھلاڑی ہیں۔

احمد شہزاد کے ساتھ تجربات

صاحبزادہ فرحان نے بتایا کہ وہ احمد شہزاد کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل چکے ہیں اور انہیں ہمیشہ فالو کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے: ٹی20 ورلڈ کپ: قومی کرکٹر صاحبزادہ فرحان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

انہوں نے کہا کہ میں جب بھی کسی مسئلے میں پھنس جاتا ہوں تو احمد شہزاد سے مشورہ لیتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا تجربہ میرے لیے بہت قیمتی ہے۔

پہلی انٹرنیشنل سینچری کا جذباتی لمحہ

نمیبیا کے خلاف سینچری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ یہ سینچری میں سنہ 2025 میں مکمل کروں لیکن وہ ممکن نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہخوش قسمتی سے یہ سینچری آخر کار میں مکمل ہو گئی جو میرے کیریئر کے لیے ایک یادگار لمحہ ہے۔

صاحبزادہ فرحان کی جانب سے احمد شہزاد کو آئیڈیل بیٹر قرار دینے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ نئے کھلاڑی تجربہ کار کھلاڑیوں سے سبق سیکھ کر اپنی مہارت کو نکھار رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ نوجوان بلے باز کے شائقین کے لیے ایک خوش آئند خبر بھی ہے کہ پاکستان کرکٹ میں ٹیلنٹ کی نئی نسل اب اپنے نشان چھوڑ رہی ہے۔

مزید پڑھیے: ایشیا کپ: صاحبزادہ فرحان کا نصف سینچری کے بعد منفرد انداز میں جشن

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایک باصلاحیت کھلاڑی احمد شہزاد کو پی ایس ایل 11 کی کسی بھی ٹیم نے اپنا حصہ بنانا مناسب نہیں سمجھا جس پر قومی ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی خاصے مغموم بھی ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احمد شہزاد صاحبزادہ فرحان صاحبزادہ فرحان کا فیورٹ بیٹر.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: صاحبزادہ فرحان کا فیورٹ بیٹر نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع