ایپسٹین کیس سے منسلک برطانوی شہزادہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
ڈیلی ٹیلی گراف کی طرف سے شائع کی گئی تصاویر کے مطابق کئی پولیس کاریں اور افسران سینڈرنگھم کی شاہی جائیداد پر واقع ان کے گھر میں داخل ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق برطانوی شہزادے کو پبلک آفس میں بدتمیزی کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تسنیم خبررساں ادارے انٹرنیشنل گروپ کے مطابق پولیس نے سابق برطانوی شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو سرکاری اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈیلی ٹیلی گراف کی طرف سے شائع کی گئی تصاویر کے مطابق کئی پولیس کاریں اور افسران سینڈرنگھم کی شاہی جائیداد پر واقع ان کے گھر میں داخل ہوئے۔ بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرم جیفری ایپسٹین کی شائع کردہ تازہ ترین فائلوں سے پتہ چلتا ہے کہ سابق برطانوی شہزادے نے اسے حساس معلومات بھیجی تھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔