غزہ بورڈ آف پیس اجلاس: ٹرمپ کی جانب سے غیر معمولی گرمجوشی، وزیر اعظم شہباز شریف کو گلے لگا لیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
اسکرین گریب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس کے موقع پر غیر معمولی گرمجوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے مصافحہ کیا اور انہیں گلے لگا لیا۔
واشنگٹن میں ہوئے غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں اُس وقت غیر معمولی منظر دیکھنے میں آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے غیررسمی ملاقات کے دوران غیر متوقع گرمجوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں گلے لگا لیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابل تحسین ہے،
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بورڈ آف پیس کے اجلاس کے اختتام پر غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی۔
اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔
اس لمحے نے اجلاس میں موجود عالمی رہنماؤں اور سفارتی حلقوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔
اس سے قبل غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی تعریف کی اور وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔
غزہ امن بورڈ کا اجلاس ڈونلڈ ٹرمپ انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں ہو رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کو پسند کرتے ہیں، پاکستان کے فیلڈ مارشل، عظیم جنرل، عظیم فیلڈ مارشل اور عظیم شخصیت ہیں، فیلڈ مارشل ٹف اور اچھے فائٹر ہیں، انہیں ٹف فائٹرز پسند ہیں۔
صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے مار گرائے گئے۔ دونوں ملکوں کی جنگ شدت اختیار کر رہی تھی، ہم نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ رکوائی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صدر ڈونلڈ ٹرمپ بورڈ آف پیس غیر معمولی شہباز شریف فیلڈ مارشل کرتے ہوئے
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔