نواز شریف 23 فروری کو آزاد کشمیر کا 2 روزہ دورہ کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) ن لیگی صدر نواز شریف آئندہ ہفتے آزاد کشمیر کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ 23 فروری کو مظفرآباد پہنچیں گے اور 24 فروری کو اپنے دورے کا اختتام کرکے واپس روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی۔ نواز شریف آزاد کشمیر کی پارٹی قیادت اور کارکنان سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور پارلیمانی لیڈر راجا فاروق حیدر خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی شامل ہے۔ دورے کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی جبکہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لیے ٹکٹ کے درخواست دہندگان سے ملاقات بھی متوقع ہیں۔ وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے نواز شریف کے دورے کی تصدیق کر دی ہے۔ نواز شریف مظفرآباد میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کی رہائشگاہ بھی جائیں گے۔ دورے کے دوران ن لیگ کی انتخابی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا اور پارٹی رہنماؤں کو آئندہ لائحہ عمل سے متعلق ہدایات جاری کی جائیں گی، آزاد کشمیر کے چند انتخابی حلقوں کے ٹکٹ بھی اس موقع پر فائنل کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز