Jasarat News:
2026-07-23@23:28:49 GMT

بینک اسلامی نے 13.9 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان میںتیزی سے ترقی کرنے والے اسلامی مالیاتی اداروں میں سے ایک، بینک اسلامی نے مؤرخہ31 دسمبر 2025ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے 13.9 ارب پاکستانی روپے کا ٹیکس سے قبل منافع کا اعلان کیا ہے۔ بینک نے فی حصص 1.

25 روپے (12.5 فیصد) نقد منافع منقسم کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے بعد سال کے لیے مجموعی ادائیگی 2.75 روپے فی حصص (27.5 فیصد) تک پہنچ گئی۔ بینک کی نان فنڈیڈ (non-funded) آمدنی میں سال بہ سال کی بنیاد پر107 فیصداضافہ ہوا، جو آمدنی کے ذرائع میں مضبوط تنوع کو ظاہر کرتا ہے۔ پالیسی ریٹس میںکمی اور کم پریس ڈاس پریڈزکے باعث مجموعی آمدنی میں 11 فیصد کمی واقع ہوئی۔ تاہم یہ کمی وسیع تر صنعتی رجحانات کے مقابلے میں نسبتاً معتدل رہی۔ 2025ء میں بینک اسلامی نے ایک دہائی میں دوسری مرتبہ اپنے ڈپازٹس میں 100 ارب پاکستانی روپے سے زائد اضافہ کیا، اور سال کے اختتام پر یہ حجم 660 ارب روپے تک پہنچ گیا جو سال بہ سال کی بنیاد پر 18 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے اور جس کی بنیادی وجہ کرنٹ اکاؤنٹس میں 35.2 فیصد کا عمدہ اضافہ تھا، جس کے نتیجے میں CASA کا تناسب بڑھ کر ریکارڈ 71 فیصد تک پہنچ گیا سال کے دوران بینک اسلامی نے توسیع کے حوالے سے اپنی طویل مدتی حکمتِ عملی کے تحت متعدد نوعیت کی اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی، جن میںڈیجیٹلانفرااسٹرکچرکو مضبوط بنانا، برانچ نیٹ ورک کو وسعت دینا، اور کراچی میں 32 منزلہ ٹاور کا حصول شامل ہے، جسے بینک کے نئے ہیڈکوارٹرکے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ مختلف نوعیت رکھنے والی اس سرمایہ کاری کے نتیجے میںآپریٹنگ اخراجات میں 42 فیصداضافہ ہوا۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بینک اسلامی نے سال کے

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔

حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خصوصاً سرد علاقوں اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ