Jasarat News:
2026-07-24@02:12:46 GMT

یورپ میں امریکی سیاحوں کی تعداد میں کمی

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برسلز (انٹرنیشنل دیسک) یورپی ٹریول کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی سیاحوں کی تعداد میں بڑی کمی آئی ہے ،جب کہ چینی اور بھارتی سیاح رواں سال یورپ آنے والے میں امریکیوں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ یورپی ممالک کی بین الاقوامی آمد میں 6.

2 فیصد اضافے کی توقع ہے۔ یہ یورپ کے لیے امریکیوں کے سفر میں سست روی کا پہلا اشارہ ہے جو کورونا وبا کے بعد ڈالر کی مضبوطی اور شمالی امریکا کی مستحکم معیشت کے سہارے تیزی سے بڑھا تھا۔خبررساں اداروں کے مطابق یورپی ٹریول کمیشن کی جانب سے کی گئی ایک سابق تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2025 ء کے مقابلے میں 2026 ء میں امریکیوں میں یورپ کے سفر کی خواہش کم ہوئی ہے اور یہ رجحان بڑھتے ہوئے معاشی خدشات اور جغرافیائی سیاسی عدم استحکام کے باعث پیدا ہوا ہے۔ یورپ آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد میں 2025 ء کے مقابلے میں 28 فیصد اور بھارتی سیاحوں کی تعداد میں 9 فیصد اضافے کی توقع ہے۔ اس دوران امریکا سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں صرف 4.2 فیصد اضافے کا امکان ہے۔انٹرنیشنل ایوی ایشن کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والے پلیٹ فارم سیریم کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 7 اکتوبر سے جنوری کے آخر تک یورپ سے امریکا کی بکنگ میں سالانہ بنیادوں پر 14.2 فیصد کمی آئی جبکہ امریکا سے یورپ کی بکنگ میں 7.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیاحوں کی تعداد میں

پڑھیں:

جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا

جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔

یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟

جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟

یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔

‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انسانی فریج جاپان گرمی

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ