عمران خان کیساتھ 3 سے 4 بار ڈیل ہوئی مگر میچور نہیں ہوئی،جاوید لطیف
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260220-1-4
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تین سے چار بار ڈیل ہوئی مگر میچور نہیں ہوئی۔ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈیل کبھی عالمی قوتوں، کبھی اندرونی دباؤ پر ہوئی، سابق کرکٹرز بھی خطوط لکھ رہے ہیں، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں بانی کی سہولت کاری ہورہی ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ سہیل آفریدی ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کر رہے ہیں، مسلح جتھے بنانے سے جماعت اور ریاست کو بھی نقصان ہوتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی بولے بانی تحریک انصاف ڈیل کرنا چاہیں تو دو منٹ کی بات ہے، وہ ڈیل نہیں کریں گے، ہر پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے، علی امین گنڈا پور اور علیمہ خان کی آپس میں کیا بات ہوئی علم نہیں، علی امین گنڈا پور کو اس بات کو پہلے اٹھانا چاہیے تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جاوید لطیف
پڑھیں:
بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔
راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میںپی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بجٹ پاس کرنا ہے یا نہیں فیصلہ پارٹی کرے گی۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا ہے، جب تک وہ ہیں ہر ایم پی اے ان کو ہی ووٹ دے گا، میں چیلنج کرتا ہوں کوئی ایک ایم پی اے کو توڑ کر دکھائے۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ ان کی کوئی حیثیت نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک بناسکے، کل 7 ناراض ایم پی ایز سے ملے ہیں، جن کی شکایات کو حل کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی کو ذمے داری بانی پی ٹی آئی نے دی، اس پر نہ میں بول سکتا ہوں اور نہ ہی کوئی اور بات کرسکتا ہے، جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔