غزہ میں عالمی استحکام فورس: صدر ٹرمپ نے ممالک کے نام بتا دیے
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن میں منعقدہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی آئندہ سیکورٹی صورتحال سے متعلق اہم تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک عالمی استحکامی فورس تشکیل دی جا رہی ہے جس میں متعدد مسلم ممالک اپنی افواج اور پولیس اہلکار بھیجیں گے۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خطے میں نظم و نسق کی بحالی اور انسانی امداد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انڈونیشیا، مراکش، البانیہ، کوسوو اور قازقستان نے اس بین الاقوامی فورس کا حصہ بننے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے ان ممالک کا نام لے کر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا تعاون غزہ میں استحکام کی کوششوں کو تقویت دے گا۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق مجموعی فورس کی تعداد 18 سے 22 ہزار اہلکاروں تک ہو سکتی ہے، جن میں 10 سے 12 ہزار اہلکار بیرون ملک سے آئیں گے۔
سب سے زیادہ اہلکار بھیجنے کا وعدہ انڈونیشیا نے کیا ہے، جہاں سے تقریباً 2 ہزار سے ڈھائی ہزار فوجی تعینات کیے جا سکتے ہیں۔ مراکش 1500 سے 2 ہزار، قازقستان 1200 سے 1500، البانیہ 700 سے ایک ہزار اور کوسوو 600 سے 800 اہلکار فراہم کرے گا۔
مصر اور اردن بھی اس عمل میں شامل ہوں گے تاہم ان کا کردار نگرانی اور تربیت تک محدود رکھا جائے گا۔
امریکی حکام کے مطابق شامل ہونے والے ممالک نے واضح کیا ہے کہ ان کے دستے براہِ راست لڑائی یا حماس کے خلاف مسلح کارروائیوں میں شریک نہیں ہوں گے بلکہ ان کا دائرہ کار سرحدی نگرانی، امدادی قافلوں کی حفاظت اور حساس تنصیبات کے تحفظ تک محدود ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی