Daily Mumtaz:
2026-07-23@23:33:45 GMT

ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم کی واٹس ایپ چیٹس شیئر کر دیں

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT

ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم کی واٹس ایپ چیٹس شیئر کر دیں

ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم پر اسقاطِ حمل پر مجبور کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

گزشتہ چند دنوں کے دوران ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر متعدد پیغامات شیئر کیے ہیں جن میں انہوں نے 37 سالہ کرکٹر پر بے وفائی، بچوں کو نظر انداز کرنے اور اسقاطِ حمل پر مجبور کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

یہ الزامات اس وقت سامنے آئے ہیں جب عماد وسیم نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی، جو انہوں نے پہلی اہلیہ سے علیحدگی کے اعلان کے محض 2 ماہ بعد نائلہ راجہ سے کی ہے۔

ثانیہ اشفاق نے جولائی 2025ء کی واٹس ایپ چیٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں تاکہ اپنے دعوؤں کی حمایت کر سکیں، مبینہ پیغامات میں کرکٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ان سے یا اہلِ خانہ سے رابطہ کیا تو وہ قانونی کارروائی کریں گے۔

اسکرین شاٹس کے مطابق ثانیہ جو اس وقت خود کو حاملہ قرار دیتی ہیں، انہوں نے ان سے بچے کی پیدائش کے موقع پر موجود رہنے کی درخواست کی تھی، تاہم کرکٹر نے سخت جواب دیتے ہوئے شرائط پر عمل نہ کرنے پر مبینہ طور پر پولیس میں شکایت کی دھمکی دی تھی۔

واضح رہے کہ ثانیہ اشفاق نے گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے عماد وسیم پر دسمبر 2023ء میں اسقاطِ حمل پر مجبور کرنے کا الزام عائد کیا اور انہیں قاتل قرار دیا، ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ میرے پاس اپنے الزامات کے ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے قواعد و ضوابط اور اقدار کے مطابق کارروائی کریں۔

مزید برآں ثانیہ اشفاق نے پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اپیل کی تھی کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور تحقیقات کا آغاز کریں۔

یاد رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی شادی 2019ء میں ہوئی تھی جبکہ ان کی طلاق دسمبر 2025ء میں ہوئی تھی، عماد وسیم جو پاکستان کی جانب سے 55 ون ڈے اور 75 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، اپنی پہلی شادی کے خاتمے کو زندگی کا مشکل ترین باب قرار دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے گزرا جب ایک شادی کامیاب نہ ہو سکی، اس باب نے مجھے میری زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں دیں، میرے بچے، میں ان سے لفظوں سے بڑھ کر محبت کرتا ہوں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ثانیہ اشفاق نے انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان