سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2026 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
جمعہ 20 فروری کو بھی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 037ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار 500روپے کے اضافے سے 5لاکھ 26ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ کے ساتھ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 144روپے بڑھ کر 4لاکھ 51ہزار 356روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 170روپے کے اضافے سے 8ہزار 574روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 145روپے کے اضافے سے 7ہزار 350روپے کی سطح پر آگئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کا اسپیڈ اسکیٹنگ میں نیا اولمپک ریکارڈ برطانیہ کا ایران پر حملے کیلئے امریکا کو اپنے فوجی اڈے دینے سے انکار زس کافی کے وفد کی ملائیشیا کے ہائی کمشنر سے ملاقات باجوڑ میں خودکش حملہ کرنیوالا خارجی دہشتگرد بھی افغان شہری نکلا، ناقابل تردید شواہد منظرعام پر پاکستان اور پرتگال کے درمیان قانونی تعاون بڑھانے پر اتفاق سکھ فار جسٹس کا تاریخی اعلان، بورڈ آف پیس کیلئے 1 بلین ڈالر مختص عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں پیشرفت، عدالت کا بڑا حکمCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت فی تولہ
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔