Islam Times:
2026-07-23@23:32:16 GMT

کوئٹہ، حکومت کیجانب سے قائم سستا بازار خالی، عوام پریشان

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT

کوئٹہ، حکومت کیجانب سے قائم سستا بازار خالی، عوام پریشان

عوام کا کہنا ہے کہ حکومتی دعوے فقط تحریری حد تک موجود ہوتے ہیں، جبکہ زمینی حقائق اس سے مختلف ہے۔ سستا بازار میں اشیائے خوردونوش موجود ہی نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے رمضان سستا بازار کی اسٹالوں میں عوام الناس کے لئے سستی اشیائے خوردونوش میسر نہ آ سکیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے متعدد مقامات پر ضلعی انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے رمضان سستا بازار قائم کئے گئے ہیں۔ جن کا مقصد عوام الناس کو ماہ مبارک رمضان کے دوران سستی اشیائے خوردونوش فراہم کرنا ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے قائم کردہ سستا بازار میں اشیاء موجود ہی نہیں ہیں۔ اسٹالیں خالی ہیں، جبکہ نہ کوئی حکومتی اہلکار اور نہ ہی کوئی سامان موجود ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فقط تحریری حد تک کام کر رہی ہے، جبکہ زمینی حقائق سراسر مختلف ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ مذاق کر رہی ہے۔ لوگ دور دراز عواقوں سے سستا بازار جا رخ کرتے ہیں، جبکہ سستا بازار خالی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماہ رمضان کے دوران حکومت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر قابو رکھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اشیائے خوردونوش سستا بازار

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار