پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم کی جانب سے بھیجے گئے واٹس ایپ میسجز کے اسکرین شاٹس شیئر کردیے۔گزشتہ چند دنوں کے دوران ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر متعدد پیغامات شیئر کیے جن میں انہوں نے 37 سالہ کرکٹر پر بے وفائی، بچوں کو نظر انداز کرنے اور اسقاطِ حمل پر مجبور کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے۔ثانیہ اشفاق نے جولائی 2025 کی واٹس ایپ چیٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں، مبینہ پیغامات میں کرکٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ان (ثانیہ) سے یا اہلخانہ سے رابطہ کیا تو وہ قانونی کارروائی کریں گے۔اسکرین شاٹس کے مطابق ثانیہ جو اُس وقت حاملہ تھیں، انہوں نےعماد وسیم سے بچے کی پیدائش کے موقع پر موجود رہنے کی درخواست کی تھی تاہم کرکٹر نے سخت جواب دیتے ہوئے شرائط پر عمل نہ کرنے پر مبینہ طور پر پولیس میں شکایت کی دھمکی دی تھی۔واضح رہے کہ ثانیہ اشفاق نے گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے عماد وسیم پر دسمبر 2023 میں اسقاطِ حمل پر مجبور کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں قاتل قرار دیا تھا، ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ میرے پاس اپنے الزامات کے ثبوت بھی موجود ہیں۔انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے قواعد و ضوابط اور اقدار کے مطابق کارروائی کریں۔مزید برآں ثانیہ اشفاق نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اپیل کی تھی کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کریں۔خیال رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی شادی 2019 میں ہوئی تھی جب کہ ان کی طلاق دسمبر 2025 میں ہوئی، عماد وسیم جو پاکستان کی جانب سے 55 ون ڈے اور 75 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، اپنی پہلی شادی کے خاتمے کو زندگی کا مشکل ترین باب قرار دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے گزرا جب ایک شادی کامیاب نہ ہو سکی، اس باب نے مجھے میری زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں دیں، میرے بچے، میں ان سے لفظوں سے بڑھ کر محبت کرتا ہوں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ثانیہ اشفاق نے انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی