سولجر بازار سانحہ: حکومتی غفلت، متاثرین کو انصاف دیا جائے،منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:منعم ظفر خان، امیر جماعت اسلامی کراچی، نے سولجر بازار میں عمارت گرنے کے افسوسناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ حکومتی نااہلی اور انتظامی غفلت کا واضح ثبوت ہے، قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور جماعت اسلامی دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں غیر محفوظ عمارتوں، خستہ حال ڈھانچوں اور گیس لیکج جیسے بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں، جو متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالیہ نشان ہیں،شہریوں کو بنیادی تحفظ فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے مگر افسوس کہ متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیں۔
منعم ظفر خان نے مطالبہ کیا کہ سانحے کے ذمہ دار افسران اور متعلقہ اداروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے اندوہناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے، اگر بروقت نگرانی، عمارتوں کی فٹنس جانچ اور حفاظتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جاتا تو قیمتی جانیں ضائع نہ ہوتیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے لیے معقول مالی معاوضے اور زخمیوں کے مکمل و فوری علاج کی سہولیات فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو عملی طور پر لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے اور شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، مسلسل غفلت اور بدانتظامی نے شہریوں کا اعتماد متزلزل کر دیا ہے، جسے بحال کرنے کے لیے فوری اصلاحات ناگزیر ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی متاثرین کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
آخر میں انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے جبکہ حکام کو تنبیہ کی کہ شہری سلامتی کے معاملے میں مزید کوتاہی ناقابل قبول ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی انہوں نے
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔