سکردو، سانحہ ترلائی کے شہید ساجد حسین کی نماز جنازہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
ساجد حسین شہید کا جسد خاکی جمعہ کے روز اسلام آباد سے بائی ائیر سکردو پہنچا تو ہزاروں لوگ شہید کے جنازے کو کندھا دینے کیلئے امڈ آئے، گمبہ سکردو اور ملحقہ علاقوں میں سانحہ ترلائی کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کئے اور دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سانحہ ترلائی کے ایک اور زخمی ساجد حسین شہید ہو گیا۔ شہید ساجد حسین کا تعلق ضلع گانچھے کے علاقے ڈاغونی سے تھا۔ ساجد حسین شہید کا جسد خاکی جمعہ کے روز اسلام آباد سے بائی ائیر سکردو پہنچا تو ہزاروں لوگ شہید کے جنازے کو کندھا دینے کیلئے امڈ آئے، گمبہ سکردو اور ملحقہ علاقوں میں سانحہ ترلائی کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کئے اور دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ شہید کی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد سکردو میں انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا سید باقر الحسینی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے، ہزاروں افراد نے دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی۔ انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا باقر الحسینی نے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کو ختم کرنے میں حکومت ناکام ہو چکی ہے، لوگ عدم تحفظ کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ اگر حکومت دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی ہے اور وہ ہمیں سکیورٹی نہیں دے سکتی ہے تو صاف صاف بتاتے ہم اپنی سکیورٹی کا خود بندوبست کریں گے۔ دریں اثناء ساجد حسین شہید کا جسد خاکی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اپنے آبائی علاقے گانچھے ڈاغونی میں بھجوا دیا گیا جہاں انہیں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سانحہ ترلائی کے ساجد حسین شہید کے خلاف
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔