آزاد کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ: حکومت نے ‘رائٹ آف وے چارجز’ ختم کر دیے، ون ونڈو سہولت فراہم
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
حکومت آزاد کشمیر نے ٹیلی کام سیکٹر میں اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے ‘رائٹ آف وے چارجز’ ختم کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت کی کامیابی ہے کہ عوام کا ریاستی نظام پراعتماد بحال ہوا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے یہ اقدام اس مقصد سے کیا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی توسیع تیز ہو اور انٹرنیٹ سروسز کا معیار بہتر بنایا جا سکے۔
رائٹ آف وے فیس کے خاتمے سے ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کی لاگت میں نمایاں کمی آئے گی جس سے منصوبوں کی تکمیل کا عمل تیز اور خدمات کی دستیابی وسیع ہوگی۔
ون ونڈو سہولت سے آسانیٹیلی کام کمپنیوں کے لیے ون ونڈو سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس کے تحت وہ ایک ہی دفتر میں درخواست جمع کروا کر متعلقہ محکمہ جات سے این او سی حاصل کر سکیں گے۔ اس سے انفراسٹرکچر کی تنصیب کا عمل مزید آسان اور شفاف ہوگا۔
صارفین کے لیے فوائداس اقدام سے نہ صرف ٹیلی کام آپریٹرز کو فائدہ ہوگا بلکہ آزاد کشمیر کے طلبہ، کاروباری طبقہ، فری لانسرز، آئی ٹی کمپنیاں اور سرکاری ادارے بھی معیاری اور تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
مزید پرھیے: مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، پارٹی قیادت دست و گریباں
حکومت کے اقدامات اور پی ٹی سی ایل کی جانب سے آپٹیکل فائبر بچھانے کے عمل کی تکمیل کے بعد آزاد کشمیر میں غیر معیاری موبائل اور انٹرنیٹ سروس کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا اور شہریوں کو جدید ڈیجیٹل سہولیات میسر ہوں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر انٹرنیٹ سروس میں بہتری رائٹ آف وے چارجز ختم ون ونڈو سہولت.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیٹ سروس میں بہتری رائٹ ا ف وے چارجز ختم ون ونڈو سہولت ون ونڈو سہولت ٹیلی کام کے لیے
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔