Islam Times:
2026-07-23@23:26:47 GMT

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی مزید 43 چوکیاں قائم

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی مزید 43 چوکیاں قائم

رپورٹ کے مطابق ہر چوکی پر 25 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ سکیورٹی کو مزید سخت بنایا جا سکے۔ اخبار کے مطابق ان میں سے 26 چوکیاں کشمیر ڈویژن جبکہ 17 جموں ڈویژن میں قائم کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد سکیورٹی اقدامات میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے علاقے میں نئی چوکیاں قائم کی ہیں۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید 43 چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہر چوکی پر 25 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ سکیورٹی کو مزید سخت بنایا جا سکے۔ اخبار کے مطابق ان میں سے 26 چوکیاں کشمیر ڈویژن جبکہ 17 جموں ڈویژن میں قائم کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی سینٹرل ریزرو فورس نے ان چوکیوں کے لیے خصوصی ساز و سامان بھی حاصل کیا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی میں اضافے کے یہ اقدامات خطے میں جاری سیاسی کشیدگی کے تناظر میں کیے جا رہے ہیں۔ان کے مطابق کشمیر میں پہلے ہی سیاسی اور انسانی حقوق کے حوالے سے خدشات موجود ہیں اور سکیورٹی اقدامات پر مختلف حلقوں کی جانب سے سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال پر عالمی برادری کی نظر ہے اور کسی بھی اقدام کے اثرات مقامی آبادی کی سیاسی اور سماجی زندگی پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مطابق قائم کی

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار