data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: شہر کے گنجان آباد علاقے سولجر بازار میں پانی کی مسلسل لیکیج نے سینکڑوں رہائشیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں، جہاں روزانہ ہزاروں گیلن پانی ضائع ہونے کے باعث متعدد عمارتوں کی بنیادیں کمزور ہونے لگی ہیں اور مکین کسی بڑے حادثے کے خدشے میں مبتلا ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق پلاٹ نمبر 259 وولی روڈ پر واقع بیت المحسن بلڈنگ اور اس کے اطراف کی عمارتوں کے نیچے زمین مسلسل نم رہنے سے بنیادوں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں جبکہ قریبی خالی پلاٹ میں ٹوٹی ہوئی پانی کی لائن سے پانی مسلسل بہہ کر اردگرد کی عمارتوں میں سرایت کر رہا ہے۔

 رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری مرمت نہ کی گئی تو کسی بھی وقت عمارتیں زمین بوس ہو سکتی ہیں جس سے ہزاروں جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔

مقامی افراد نے بتایا کہ انہوں نے اس سنگین صورتحال سے متعلق متعدد بار وزیر بلدیات سندھ، میئر مرتضیٰ وہاب اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سمیت متعلقہ اداروں کو تحریری درخواستیں دیں مگر تاحال کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا، مسلسل نظراندازی نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور لوگ عدم تحفظ کے احساس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

رہائشیوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ عمارتوں میں غوثیہ سینٹر، حسن ہائٹس، ایم جی اسکوائر اور دیگر رہائشی اپارٹمنٹس شامل ہیں، جہاں زمین میں پانی جمع ہونے سے ڈھانچے کمزور ہو رہے ہیں، لیکیج نہ صرف پانی کے ضیاع کا سبب ہے بلکہ یہ صورتحال علاقے میں امن و امان کے مسائل کو بھی جنم دے سکتی ہے اگر خدانخواستہ کوئی عمارت گر گئی تو بڑا انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے۔

مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری طور پر ٹوٹی ہوئی لائن کی مرمت، متاثرہ عمارتوں کا تکنیکی معائنہ اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ کسی سانحے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے اپیل کی کہ اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ قیمتی جانیں محفوظ رہ سکیں۔

منیر عقیل انصاری وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا