data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی آل راؤنڈر شاداب خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سابق کرکٹرز پر بیانات دینے کے بجائے اپنی کارکردگی کے ذریعے تنقید کا جواب دیں۔

یہ مشورہ اس وقت سامنے آیا جب شاداب خان نے بھارت سے شکست کے بعد ہونے والی تنقید پر سابق کھلاڑیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہانہوں نے وہ نہیں کیا جو ہم نے کیا، ہم نے ورلڈکپ میں بھارت کو ہرا دیا ہے۔

ایک مقامی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ شاداب اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی کامیابیوں کے دفاع میں حق بجانب ہیں، 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد ٹیم عزت اور دباؤ کو سنبھالنے میں ناکام رہی۔

آفریدی نے کہا کہ شاداب بالکل درست کہہ رہا ہے۔ ہم ورلڈکپ میں بھارت کو نہیں ہرا سکے، انہوں نے ہرایا، انہیں عزت ملی لیکن وہ اس عزت کو سنبھال نہ سکے، یہ ناکامی اندرونی مسائل، انفرادی دباؤ اور ٹیم کے اجتماعی معاملات کو درست طریقے سے سنبھال نہ پانے کی وجہ سے ہوئی۔

سابق کپتان نے شاداب کو یاد دلایا کہ جب وہ خراب فارم کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے تو کئی سابق کھلاڑیوں نے ان کی کھل کر حمایت کی اور ان کی آل راؤنڈ صلاحیتوں کو اجاگر کیا، شاداب نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر قومی ٹیم میں جگہ بنائی، اس کے باوجود سابق کھلاڑی آج بھی اس کی حمایت کر رہے ہیں۔

آفریدی نے شاداب کے اچھے اخلاق کی تعریف کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا کہ تنقید کا بہترین جواب میدان میں کارکردگی ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی پروفیشنل زندگی میں شدید تنقید اور گالیاں دی گئیں، مگر انہوں نے صبر کیا اور بڑی ٹیموں کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی۔

آخر میں آفریدی نے شاداب کو ہدایت دی، “پرفارم کرو، پھر ان شاء اللہ جواب دو تاکہ ہم بھی خاموش ہو جائیں اور جب ورلڈ کپ ختم ہوگا تو ہم واقعی خاموش ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ کولمبو میں نمیبیا کے خلاف 102 رنز سے کامیابی کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ سابق کرکٹرز کی اپنی رائے ہے، وہ لیجنڈز رہے ہیں، ورلڈ کپ میں وہ بھی وہ کچھ نہیں کر سکے جو ہم کر چکے ہیں، ہم نے ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرایا ہوا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں بھارت کہا کہ

پڑھیں:

سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔

 ’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا