اسلام آباد، مشیر وزیر اعلیٰ سید فاطمہ موسوی کی آغا خان فاؤنڈیشن کے حکام سے اہم ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
ملاقات میں گلگت بلتستان میں جاری اہم پروجیکٹس، ان کی پیش رفت، نوجوانوں اور خواتین کی ترقی، مختلف شعبوں میں تربیت و آگہی اور باہمی روابط کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی مشیر برائے سماجی ترقی و امور نوجوانان سیدہ فاطمہ موسوی نے اسلام آباد میں آغا خان فاؤنڈیشن کے وفد سے اہم ملاقات کی۔ وفد میں ارشاد عباسی (ایڈوائزر رورل ڈویلپمنٹ، آغا خان فاؤنڈیشن)، امین بیگ (ایڈوائزر یوتھ ڈویلپمنٹ)، ڈاکٹر حارث (ڈائریکٹر ہیلتھ)، شکور محمد (ڈائریکٹر ایجوکیشن و ECD)، اور قدسیہ (جینڈر سپیشلسٹ، آغا خان فاؤنڈیشن) شامل تھے۔ اس ملاقات میں گلگت بلتستان میں جاری اہم پروجیکٹس، ان کی پیش رفت، نوجوانوں اور خواتین کی ترقی، مختلف شعبوں میں تربیت و آگہی اور باہمی روابط کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سیدہ فاطمہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو معاشرتی ترقی میں شامل کرنے کے لیے مواقع فراہم کرنا سرکاری اور دیگر اداروں کی سب سے اہم ذمہ داری ہے۔ یہ ملاقات اس لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ ملکی و عالمی اداروں کے ساتھ مل کر آئندہ قیادت، کاروباری صلاحیتوں اور مختلف ہنر سکھا کر روزگار کے بہتر مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ اس مقصد کے لیے ہمیں سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آغا خان فاؤنڈیشن گلگت بلتستان
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔