سولجر بازار دھماکے کامقدمہ درج، بلڈرگرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260221-01-15
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سولجر بازار کے علاقے چوڑی میدان گل رعناگلی میں غیرقانونی طور پر بنائی گئی 40 گز کی عمارت گرنے کے واقعے میں 15 افراد کی ہلاکت اور 15 افراد کے زخمی ہونے کے بعد پولیس نے اہم پیشرفت کی ہے۔ سولجر بازار پولیس نے بلڈر محمد ارشاد کو گرفتار کر لیا ہے اور پلاٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔30 جنوری 2026 کو سولجر بازار کے علاقے میں ایک غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی عمارت گرنے سے 15 افراد کی جانیں گئیں اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بلڈر محمد ارشاد کو گرفتار کیا اور سولجر بازار تھانے میں مقدمہ نمبر 51\26 زیر دفعہ 322\288\285\427 \337Aدرج کر لیا۔ مقدمہ سب انسپکٹر خالد محمود کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ “عمارت نمبر 34” کی تعمیر ناقص اور غیر قانونی طریقے سے کی گئی تھی، اور اس عمارت کا مالک محمد ارشاد ہے۔ پولیس کے مطابق عمارت کی پوری گراونڈ پلس تھری (G+3) کی تعمیر ٹی آر گارڈر اور نائیلون سے کی گئی تھی، جو کہ معیاری تعمیرات کی تمام ضروریات کو نظرانداز کرتے ہوئے بنائی گئی تھی۔عمارت کی پہلی منزل پر رہائشی شاہد کی بیوی، زیب النساء ، 3 بجکر 30 منٹ پر اٹھی اور سحری کے لیے چولہا جلایا۔ تاہم، ناقص گیس لائن کی وجہ سے گیس لیک ہو رہی تھی اور کمرے میں گیس بھر گئی تھی۔ جب زیب النساء نے ماچس جلائی تو زوردار دھماکا ہوا جس کی وجہ سے عمارت کی اوپری 3 منزلیں بھی زمین بوس ہو گئیں۔دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے اور 15 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے منہدم عمارت کو بم ڈسپوزل یونٹ کے ذریعے بھی چیک کرایا، جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ گیس لائن میں لیکیج کی وجہ سے ماچس جلانے پر دھماکا ہوا۔تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ بلڈر محمد ارشاد نے 2007 سے 2008 کے درمیان اس عمارت کو غیر قانونی طور پر تعمیر کیا۔ اس کے علاوہ، گیس کنکشن بھی ناقص طریقے سے پلاسٹک پائپ کے ذریعے لگائے گئے تھے، جو نہ صرف غیر معیاری تھے بلکہ حادثے کا سبب بھی بنے۔پولیس کا کہنا ہے کہ محمد ارشاد کی غفلت اور لاپروائی کے باعث یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ناقص گیس لائن کی تنصیب، غیر قانونی عمارت کی تعمیر اور عمومی غفلت کا عمل مجرمانہ فعل ہے جس کی سخت سزا ملنی چاہیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔محمد ارشاد کی غفلت، ناقص گیس لائن کی تنصیب اور غیر قانونی عمارت کی تعمیر نے ایک انسانی المیہ کو جنم دیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ ہم اس کیس میں ہر زاویے سے تفتیش کریں گے تاکہ تمام حقائق سامنے آئیں اور ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔دریں اثنا سولجر بازار گیس دھماکے میں عمارت منہدم ہونے کے معاملے پرایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرادی ہے جو اس کے رکن عامر صدیقی نے جمع کرائی جبکہ قرارداد پر 22 سے زاید ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 35 چالیس گزر کے پلاٹ پر گراؤنڈ پلس تھری کی تعمیرات کی اجازت دی گئی ، اس لئے اس حادثے کے بعدایس بی سی اے کے ذمے دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سولجر بازار سانحے کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کرائی جائیں۔ ایم کیو ایم کے رکن عادل عسکری نے کہا کہ پورے سولجر بازار سمیت دیگر علاقوں کا سروے فوری طور ر کرایا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سولجر بازار درج کر لیا گیس لائن عمارت کی کی تعمیر پولیس نے کے خلاف گئی تھی
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔