عمران خان کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے سے متعلق بیان پر رانا ثناء اللہ نے وضاحت کردی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے ڈیل مسترد کرنے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مؤقف بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 24 نومبر کے احتجاج کے تناظر میں تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس احتجاج کے دوران بانی پی ٹی آئی اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے اور اسی حوالے سے انہوں نے ڈیل سے متعلق بات کی تھی۔
رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کی جانب سے راجا ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کو اختیارات دینے کے دعوے کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں شخصیات کو کسی قسم کا اختیار تفویض نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے محمود اچکزئی کو وزیراعظم سے ملاقات کی تجویز دی تھی تاہم انہوں نے ملاقات نہیں کی۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ حکومت پہلے ہی استحکام پاکستان میثاق کی پیشکش کر چکی ہے۔
یاد رہے کہ عطا تارڑ بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی ڈیل سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کر چکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی انہوں نے
پڑھیں:
ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا
سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر حکیم بابر سے متعلق مبینہ زہر خوری کیس میں نامزد ملزم صفدر کے بھائی ملک سلیم کھوکھر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
ویڈیو بیان میں ملک سلیم کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ محمد افضل عرف حکیم بابر نے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کیلئے خود کو زہر خورانی کا شکار ظاہر کرنے کا ڈرامہ رچایا، اسپتال کی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکیم بابر کو کسی قسم کا زہر نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکیم بابر نشے کے عادی ہیں اور کسی مبینہ اوور ڈوز کے واقعے کو ان کے خاندان پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کے خاندان کا حکیم بابر کے ساتھ کسی قسم کا کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی موجود نہیں۔
ملک سلیم کھوکھر انکشاف کیا کہ حکیم بابر کا اصل نام افضل ہے اور وہ کوئی مستند حکیم نہیں بلکہ تعلیمی طور پر بھی میٹرک پاس نہیں ہیں، جھوٹے مقدمے کی وجہ سے میرا خاندان شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت پولیس کی جانب سے دو بار گھر پر چھاپے مارے گئے، کو ہراساں مت کیا جائے۔
انہوں نے ڈی پی او سیالکوٹ اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ کیس کی شفاف اور میرٹ پر انکوائری کی جائے اور حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ