راہول گاندھی کا بھارتی شہروں میں کشمیریوں پر حملوں کی تازہ لہر پر اظہار تشویش
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
انہوں نے اپنے خط میں نفرت کی بڑھتی ہوئی سیاست کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے نہ صرف بھارتی اداروں کو کمزور کیا ہے بلکہ ملک کے سماجی تانے بانے کو بھی توڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے بھارت بھر میں کشمیری طلباء اور تاجروں پر حملوں کی حالیہ لہر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راہول گاندھی نے مقبوضہ جموں و کشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے نیشنل کنوینر ناصر کھوہامی کو لکھے گئے ایک خط میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے خط میں نفرت کی بڑھتی ہوئی سیاست کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے نہ صرف بھارتی اداروں کو کمزور کیا ہے بلکہ ملک کے سماجی تانے بانے کو بھی توڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتشاری عناصر نے حکمران جماعت بی جے پی کی طرف سے حوصلہ افزائی کے باعث اقلیتوں اور پسماندہ گروہوں میں خوف و دہشت کی فضا کو جنم دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
گلگت: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں کیونکہ خطے اور دنیا میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران میں ایک اسکول پر میزائل حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا بوجھ صرف متاثرہ ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے عوام اٹھا رہے ہیں، اس لیے امن کی تمام کوششوں کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا سیاستدان نہیں جس نے ان کی طرح ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ہر تحصیل تک پہنچے ہیں اور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔
انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کا واحد ایسا فلاحی پروگرام ہے جو براہِ راست غریب عوام تک پہنچتا ہے۔ ان کے مطابق اس پروگرام کے خلاف کی جانے والی تمام سیاسی سازشیں ناکام ہوں گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا تاریخی کردار رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو دفاعی اور معاشی دونوں لحاظ سے مضبوط ہونا چاہیے اور ایسی معاشی پالیسی اختیار کی جانی چاہیے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔
انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی مقامی لوگوں کو ان کے وسائل پر حق ملکیت دلانے کے لیے کام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کو حصہ دار بنایا جانا چاہیے تاکہ ترقی کے ثمرات سب سے پہلے مقامی لوگوں تک پہنچ سکیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عوام نے انتخابات میں ان کی جماعت پر اعتماد کیا تو گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔