کراچی: ایک ملین ہیڈ منی کا حامل انتہائی مطلوب ملزم بادشاہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
کراچی:
پیرآباد پولیس نے ایک ملین ہیڈ منی کے حامل انتہائی مطلوب ملزم بادشاہ کو ساتھیوں سمیت مقابلے کے بعد شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الہیٰ مستوئی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔
دو طرفہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس موبائل پر 3 گولیاں لگیں، انتہائی مطلوب ملزم کو 02 ساتھیوں سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
کارروائی کے دوران 4 مسلح ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے جن کی گرفتاری کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق انتہائی مطلوب ملزم بادشاہ منشیات ریکٹ کا سرغنہ اور سنگین نوعیت کے 11 سے زائد مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا۔ ملزم شہر کراچی سے فرار ہوکر روپوش ہوگیا تھا اور بیرون شہر سے ہی منشیات کا نیٹ ورک آپریٹ کررہا تھا۔
زخمی ملزمان سے 01 منی رائفل، 02 پسٹل، ایمونیشن، لاکھوں روپے مالیت کی آئس، چرس، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔
زخمی ملزمان میں امیر بخش عرف بادشاہ ولد منظور (ہیڈ منی والا)، نجیب اللّٰہ عرف جگنوں ولد قلندر اور فاروق ولد عباس شامل ہیں۔
دوسری جانب رینجرز نے لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے عامر ڈکیت گینگ کے چار کارندوں گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر تقریباً 47 ملین روپے کے علاوہ جیولری کی دکان سے ڈھائی کلو سونا اور 800 سے زائد موبائل فونز چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انتہائی مطلوب ملزم
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔