امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا رمضان پر پاکستان کے نام خصوصی پیغام اور نیک تمنائیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
امریکا کی ناظم الامور نٹالی بیکر نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ پاکستان میں امریکا کی نمائندگی کو اپنے لیے باعثِ اعزاز اور برکت سمجھتی ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود امریکی سفارتی مشنکی جانب سے تمام افراد کو اس مقدس مہینے کے دوران امن، رحمت اور برکت کی نیک تمنائیں پیش کی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی سفارتخانے کی جانب سے رمضان المبارک کی مبارکباد، امن اور انسانیت کے فروغ کا پیغام
نٹالی بیکر نے کہا کہ جیسا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے، ’یہ مہینہ روحانی تجدید، غور و فکر اور خدا کی بے شمار نعمتوں پر شکرگزاری کا باوقار موسم ہے۔‘
Chargé d’Affaires Natalie Baker feels blessed to represent the United States in Pakistan and wishes everyone peace during this holy month of Ramadan.
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) February 20, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط تعلقات پر بھی فخر محسوس کرتی ہیں اور اس بابرکت مہینے میں روزہ رکھنے والے تمام افراد کو ’رمضان مبارک‘ پیش کرتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی سفارتخانہ رمضان سفارتی مشن
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی سفارتخانہ سفارتی مشن
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔