کوئٹہ، ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائیاں، 3 ریسٹورانٹس سیل
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انتظامیہ نے ٹیکسیشن قوانین کی خلاف ورزی پر کوئٹہ کے تین مشہور ریسٹورانٹس کو سیل کر دیا ہے۔ بلوچستان ریونیو اتھارٹی حکام کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایات پر سیلز ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے پرنس روڈ پر قائم گرین ہوٹل، طوغی روڈ پر قائم گلشن کڑاہی اور میلینیم مال میں مون ریسٹورنٹ کو ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق صوبے میں ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔