جدید سہولتوں سے آراستہ فلیٹس ,سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
ویب ڈیسک: پشاور میں سرکاری ملازمین کیلئے نئے فلیٹس کا افتتاح کردیا ، رہائشی یونٹس میں بجلی، پانی، گیس، سیکیورٹی اور پارکنگ سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں سول کوارٹرز کے نئے رہائشی منصوبے کا افتتاح کیا، جس میں 96 جدید فلیٹس تعمیر کیے گئے ہیں۔
ہر فلیٹ 1000 اسکوائر فٹ رقبے پر مشتمل ہے اور جدید سہولتوں سے آراستہ ہے۔
اسٹرابری کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں کو بھی پرلگ گئے
منصوبہ 6.
رہائشی یونٹس میں بجلی، پانی، گیس، سیکیورٹی اور پارکنگ سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سرکاری ملازمین حکومت کا قیمتی سرمایہ ہیں اور بہتر رہائش فراہم کرنا فلاح کی اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہتر رہائش سے ملازمین کی کارکردگی اور ادارہ جاتی استحکام میں اضافہ ہوگا اور صوبائی حکومت ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات اور مزید توسیع جاری رکھے گی۔
رمضان احساس پروگرام: 12500 حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
بانی کےوژن کےمطابق ملازمین کوبہتررہائش دی جارہی ہے، بہتر رہائش سےکارکردگی اورادارہ جاتی استحکام میں اضافہ ہوگا جبکہ صوبائی حکومت رہائشی منصوبوں میں مزیدتوسیع کرے گی اور ہاؤسنگ سیکٹرمیں اصلاحات کاعمل تسلسل سے جاری رہے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔