کراچی میں ماہ رمضان کی آمد پر پیشہ ور گداگروں کی بھرمار ٹولیوں کی شکل میں گلی محلوں میں پھیل گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے بتایا کہ ان لوگوں کیخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، متعلقہ محکمے نے شہر کے تمام ان مصروف چوراہوں اور مارکیٹوں میں گداگری کی روک تھام کے لئے اقدامات کرتے ہوئے گرفتاریاں بھی کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ماہ رمضان کی آمد پر پیشہ ور گداگروں کی بھرمار ہوگئی، یہ گداگر ٹولیوں کی شکل میں گلی محلوں میں پھیل گئے جنہوں نے عوام کا جینا محال کردیا۔ رمضان المبارک کی آمد پر پیشہ ور گداگر بھی ایکشن میں آگئے، کراچی کا کوئی چوک چوراہا اور کوئی عوامی مقام ایسا نہیں جہاں لوگوں کا گداگروں سے واسطہ نہ پڑے۔ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے یہ گداگر خواتین اور بچوں کو ڈھال بناتے ہیں، انتظامیہ نے کئی بار کریک ڈاؤن کیا لیکن شہریوں کی ان سے جان نہ چھوٹ سکی۔
اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے بتایا کہ ان لوگوں کیخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ محکمے نے شہر کے تمام ان مصروف چوراہوں اور مارکیٹوں میں گداگری کی روک تھام کے لئے اقدامات کرتے ہوئے گرفتاریاں بھی کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 4 ہزار بھکاریوں کو پکڑ کر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان پر جرمانہ عائد کیا گیا، مسئلہ یہ کہ اس حوالے سے قوانین زیادہ سخت نہیں ہیں اور یہ لوگ ہزار روہے جرمانہ ادا کرکے پھر سڑکوں پر آجاتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔