اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے مثر کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے اور خودکش حملہ آور کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو قابلِ فخر قرار دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے شہدا کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز سمیت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ دہشت گردی کے خلاف اس قومی جدوجہد میں پاکستانی قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اللہ تعالی سے شہدا کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربنوں خودکش حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی حافظ گل بہادر سے جا ملے بنوں خودکش حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی حافظ گل بہادر سے جا ملے حکومت نے ایک سال میں 10.6 ارب ڈالر قرض لیا، 13.3 ارب ڈالر ادا کیا بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بھارتی ایئر لائن کیلئے بنگلہ دیشی فضائی حدود بند بنوں خودکش حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی نیٹ ورک سے جا ملے، سکیورٹی ذرائع ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس: سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم ایم کیو ایم ، (ق) لیگ اور بی اے پی کا دہشتگردی کے خاتمےکیلئے فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان
Copyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پر سیکیورٹی فورسز کے خلاف
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.