نیوزی لینڈر ہوں لیکن اس وقت دل پوری طرح پاکستان کیساتھ ہے: ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن کا کہنا ہے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھتا ہوں لیکن اس وقت دل پوری طرح پاکستان کے ساتھ ہے۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر مائیک ہیسن نے کہا ہے گرین شرٹ پہن کر اپنے ہی ملک کی ٹیم کے خلاف حکمت عملی بنانے کا سوچا بھی نہیں تھا لیکن اپنے ملک کے خلاف دوسرے ملک کے لیے وفادار ہونا ایک نیا تجربہ ہوگا۔مائیک ہیسن نے کہا کہ 7 سال نیوزی لینڈ کی کوچنگ کے بعد اب میں اس چیلنج کے لیے تیار ہوں، ناشتے کی میز پر جانے پہچانے چہروں سے ملاقات کر کے اچھا لگا۔انہوں نے کہا کہ میں آج بھی دل سے نیوزی لینڈر ہوں لیکن اس وقت یہ دل پوری طرح پاکستان کے ساتھ ہے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود
فائل فوٹوسندھ کی تمام جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی جیلوں میں 14 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے لیکن 27 ہزار قیدی موجود ہیں۔
دستاویز کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل میں بھی قیدیوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جہاں گنجائش 2400 قیدیوں کی ہے مگر 8 ہزار قیدی رہ رہے ہیں۔
اسی طرح ملیر جیل کی گنجائش 2200 قیدیوں کی ہے لیکن وہاں ساڑھے 5 ہزار قیدی موجود ہیں۔
جیو نیوز کو حاصل دستاویز کے مطابق صوبہ سندھ میں 23 جیلیں ہیں، جو نہ صرف بھری ہوئی ہیں بلکہ اب اوور پاپولیٹڈ ہوگئی ہیں۔
حیدرآباد سینٹرل جیل میں قیدیوں کی گنجائش ڈیڑھ ہزار کی ہے، جہاں 3 ہزار افراد قید کاٹ رہے ہیں۔
لاڑکانہ سینٹرل جیل ساڑھے 6 سو افراد کے لیے بنائی گئی لیکن یہاں 1 ہزار افراد قید ہیں، ٹھٹھہ کی جیل ڈھائی سو افراد کے لیے ڈیزائن کی گئی لیکن قیدی ساڑھے 9 سو ہیں۔
صوبے میں خواتین کی 3 جیلیں کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں قائم ہیں، جہاں موجود خواتین قیدیوں کی تعداد 438 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ان میں سے صرف 68 خواتین سزا یافتہ ہیں۔
صوبے بھر کی جیلوں میں 27 ہزار قیدیوں میں سب سے زیادہ 22 ہزار 600 ایسے قیدی ہیں، جن کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جبکہ سزا یافتہ قیدیوں کی تعداد محض ساڑھے 3 ہزار ہے۔
جیلوں میں سزائے موت کے 459 افراد بھی اپنی زندگی کے دن گن رہے ہیں۔