وزیر داخلہ محسن نقوی سے نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
ملاقات کے دوران جی بی میں انتخابات کے موقع پر سکیورٹی، امن و امان کی صورتحال اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جی بی میں انتخابات کے موقع پر سکیورٹی، امن و امان کی صورتحال اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگراں وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کو جلد آپریشنل کیا جائے گا، جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ سی ٹی ڈی کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ کے حوالے سے بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی اور گلگت بلتستان کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انتخابات کے دوران اضافی نفری فراہم کی جائے گی اور امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محفوظ اور پُرامن ماحول سیاحت کے فروغ کی بنیادی ضرورت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان محسن نقوی
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔