نگراں مشیر برائے سماجی بہبود، بہبودِ آبادی، ترقیِ نسواں، تحفظِ اطفال، انسانی حقوق و امورِ نوجوانان گلگت بلتستان، سیدہ فاطمہ موسوی نے اسلام آباد میں مقیم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سے اہم ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ نگراں مشیر برائے سماجی بہبود، بہبودِ آبادی، ترقیِ نسواں، تحفظِ اطفال، انسانی حقوق و امورِ نوجوانان گلگت بلتستان، سیدہ فاطمہ موسوی نے اسلام آباد میں مقیم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نوجوانوں کو درپیش تعلیمی، پیشہ ورانہ اور دیگر سماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ نوجوانوں نے اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں، جنہیں مشیر نے توجہ سے سنا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ سیدہ فاطمہ موسوی نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان نوجوانوں، خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی تعلیم، رہنمائی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنائی جا رہی ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم گلگت بلتستان کے طلبہ و نوجوانوں کے ساتھ مستقل رابطہ رکھا جائے گا تاکہ ان کے مسائل بروقت حل کیے جا سکیں اور انہیں درکار سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ملاقات کے اختتام پر نوجوانوں نے نگراں مشیر کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خطے کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان فاطمہ موسوی

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار