رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری پر پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ آٹا، پھل و دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں ذخیرہ اندوزی کیوجہ سے بڑھ جاتی ہیں اور مہنگائی کیوجہ سے غریب و کم آمدن والے لوگ زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے ماہ رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزی اورمنافع خوری کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں متعلقہ حکام کو رمضان میں ذخیرہ اندوزی اور خودساختہ مہنگائی روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے کے احکامات دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ جسٹس اعجاز انور پر مشتمل بنچ نے محمد حمدان ایڈوکیٹ نے درخواست پر پرسماعت کی جس میں چیف سیکرٹری، محکمہ فوڈ حکام اور کمشنر پشاور کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ رٹ کے مطابق رمضان میں خودساختہ مہنگائی کیلئے ذخیرہ اندوز اور منافع خور سرگرم ہوجاتے ہیں اوریہ ایک معمول بن چکا ہے تاہم ان پر کوئی چیک نہیں ہوتا۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ آٹا، پھل و دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں ذخیرہ اندوزی کیوجہ سے بڑھ جاتی ہیں اور مہنگائی کیوجہ سے غریب و کم آمدن والے لوگ زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ آٹا بحران وذخیرہ اندوزی سے دیگر مسائل بھی جنم لیتے ہیں لہذا منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کرنے کیلئے اقدامات کرنے اور اس ضمن میں صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ، فوڈ حکام ودیگر متعلقہ اداروں کو احکامات دیئے جائیں تاکہ وہ اس کی روک تھام یقینی بنائے۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی ہے کہ رمضان کے مہینے میں غریب ومتوسط طبقوں کو ایمرجنسی بنیادوں پر سپورٹ فراہم کرنے کیلئے بھی حکومت و متعلقہ اداروں کو احکامات دیئے جائیں، عدالت نے ابتدائی دلائل کےبعد فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: درخواست گزار کیوجہ سے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔