سندھ کے لوگوں نے ہمیں سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے، گورنر کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیں سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے۔
گورنر ہاؤس کراچی میں افطار عشائیے میں ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور ترکیہ کے قونصل جنرل نے شرکت کی۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ قوم پرست جماعت اور پیپلز پارٹی کا رویہ ایک جیسا ہے۔
تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ یہاں کچھ لوگ سیاسی فیکٹریاں لگائے بیٹھے ہیں، یہ لوگ کسی بھی معاملے کو سیاسی مسئلہ بنا دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم درست راستے پر چل رہے ہیں، اسی ٹریک پر چلتے رہیں گے، سندھ کے لوگوں نے ہمیں سنجیدہ لینا شروع کر دیا ہے۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ سندھ کے مستقبل پر ایک کانفرنس کی تھی، اگر کچھ کرنا ہے تو کوشش کرو سازش نہ کرو۔
اُن کا کہنا تھا کہ کوشش کامیاب ہوتی ہے سازش کبھی کامیاب نہیں ہوتی ہے، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔