آپریشن نجات مہران میں بڑی پیش رفت: ثنا اللّٰہ شر نے ہتھیار ڈال دیے
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں میں جاری آپریشن ’’نجات مہران‘‘ کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق سندھ کے بدنام زمانہ ڈاکو ثنا اللّٰہ شر عرف ثنو شر نے اپنے 13 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
انسپکٹر جنرل سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ثنا اللّٰہ شر ایک عرصے سے کچے کے علاقوں میں سرگرم تھا اور اس کی گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک بڑا ہدف تھی۔ ان کے بقول سندھ حکومت نے اس کی گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام بھی مقرر کر رکھا تھا۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ملزم سندھ اور پنجاب کے سرحدی کچے کے علاقوں میں اغوا برائے تاوان، قبائلی تنازعات اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔ اس کے خلاف 100 سے زائد مقدمات درج تھے، جن میں پولیس اہلکاروں کی شہادت اور اغوا برائے تاوان جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ثنا اللّٰہ شر کے ہتھیار ڈالنے کے بعد کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے گی اور دیگر مطلوب ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق اس پیش رفت سے علاقے میں اغوا برائے تاوان جیسے جرائم کے خاتمے میں نمایاں مدد ملنے کی توقع ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کچے کے علاقوں میں ثنا الل
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔