سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ کرپٹ ترین حکمرانی میں بدترین شہر کراچی ہوگیا ہے، کسی نہ کسی کو کراچی کی فکر کرنی ہے، ہم نے کراچی کی بات کی ہے، ایم کیو ایم کو فکر تھی اس لئے کراچی کی بات کی، گل پلازا کا غصہ پیپلز پارٹی اس طرح نکال رہی ہے، جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ قوم پرست جماعت اور پیپلز پارٹی کا رویہ ایک جیسا ہے۔ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران علی خورشیدی نے کہا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے سے متعلق آئین میں لکھا ہے، اس پر بات چیت ہوسکتی ہے لیکن اس پر کسی کو غدار نہیں کہہ سکتے، قوم پرست جماعت اور پیپلز پارٹی کا رویہ ایک جیسا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس ہے، صوبے میں سندھ حکومت بانسری بجا رہی ہے، گورنر نے سندھ کی بات کی تو کیا یہ گناہ ہے؟ اُن کا کہنا تھا کہ سینئر وزیر نے کل ایوان میں بات کی، تعصب میں نہ جانے کیا کیا باتیں کیں، گورنر ہاؤس میں کراچی کے مستقبل کی بات ہو رہی تھی، اس کا مطلب سندھ کا مستقبل ہے۔

علی خورشیدی نے یہ بھی کہا کہ کرپٹ ترین حکمرانی میں بدترین شہر کراچی ہوگیا ہے، کسی نہ کسی کو کراچی کی فکر کرنی ہے، ہم نے کراچی کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو فکر تھی اس لئے کراچی کی بات کی، گل پلازا کا غصہ پیپلز پارٹی اس طرح نکال رہی ہے، جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملک کے تمام گورنروں سے بھاری کامران ٹیسوری ہے، گورنر ہاؤس پنجاب میں جئے بھٹو کے نعرے لگے، گورنر ہاؤس سندھ میں جیے متحدہ کے نعرے نہیں لگے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کے پی کے گورنر ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے نعرے لگ رہے ہیں، ان سے ایک گورنر سندھ برداشت نہیں ہورہا کیونکہ وہ سندھ کے عوام کی امید بنتا جارہا ہے۔ علی خورشیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو وسیع النظری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے تھا، پیپلز پارٹی اپنا قومی جماعت ہونے کا ثبوت دے، جو کام گورنر ہاؤس کراچی میں ہوا 75 سال میں نہیں ہوا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کراچی کی بات کی علی خورشیدی نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی گورنر ہاو س نے کہا کہ

پڑھیں:

گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال

فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔

گلگت میں جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ ہے، جس کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام جماعتیں اور ان کے لیڈرز انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی جماعت یہ کہتی ہے کہ اسے حصہ نہیں لینے دیا جارہا تو وہ اپنی شکست کا بہانہ تلاش کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل ممتاز راٹھور سے چوہدری یاسین کی ملاقات
  • بجٹ سے پہلے قانون سازی، پیپلزپارٹی کے تحفظات، 5 جون کو ہونے والا اجلاس مؤخر
  • وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے حکومت اور پی پی پی کے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے
  • حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ میں تاخیر کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو