اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشرتی خدمت کا بے لوث جذبہ ہی ہر فرد کو ملت کے مقدر کا ستارہ بناتا ہے۔انفرادی مثبت کردار اجتماعی فلاح اور  سماجی احساس کی بنیاد ہے، ملک کو  درپیش مختلف چیلنجوں، قدرتی آفات اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے میں سکاؤٹس حکومت کی موثر معاونت کر سکتے ہیں۔ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے عالمی یوم سکاؤٹس پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سالانہ عالمی یوم سکاؤٹس  پر عزم طریقے سے منایا جا رہا ہے۔یہ دن تمام نوجوانوں کی ذہنی، جسمانی اور انفرادی صلاحیتوں کو برو کار لاتے ہوئے معاشرے میں انکے مثبت اور تعمیری کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ عالمی سطح پرجس سکاؤٹس تحریک کا آغاز 1907ء میں لارڈ بیڈن پاول نے کیا وہ تحریک آج دنیا کی سب سے بڑی نوجوانوں کی تنظیم بن چکی ہے۔پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ساڑھے سات لاکھ اراکین کی ان مقاصد کی ترویج کے لئے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ علاوہ ازیں یومِ سکاؤٹ 2026ء کے موقع پر چیف سکاؤٹ پاکستان اور صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا کہ میں عالمی یومِ اسکائوٹس کے موقع پر  پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سکائوٹس اور لیڈرز کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن لارڈ بیڈن پاول کی سالگرہ کے حوالے سے منایا جاتا ہے، جو 22 فروری 1857ء کو پیدا ہوئے اور بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے بانی تھے۔ آج اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ سکائوٹ سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ ہماری قوم کو سرسبز، موسمیاتی تغیرات سے محفوظ، منشیات سے پاک اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنایا جا سکے۔ سکائوٹس کو چاہیے کہ وہ اپنی تربیت کو بروئے کار لاتے ہوئے زندگی کی مہارتوں میں اضافہ کریں، ہنگامی حالات اور آفات سے نمٹنے میں کردار ادا کریں اور پاکستان سے پولیو کے خاتمے میں بھی اپنا حصہ ڈالیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سکاو ٹس

پڑھیں:

پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد:

پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی پر اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر تعلیم خالد مقبول، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025ء میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026ء میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی، موبائل اسپیکٹرم میں اضافے سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

وزیراعظم کو "کنیکٹ پاکستان وژن 2030ء " کے اجراء کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا ہے کہ باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، جون 2026ء تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دئیے گئے، حکومتی اقدامات کی بدولت پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں ہوئی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1164.7 ملین ڈالر رہا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت حکومت پاکستان کی 130 سروسز کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس دیئے گئے جن میں 5053 ہائے اینڈ تربیتی پروگرام منعقد ہوئے ؛ لیڈرشپ اور سافٹ اسکلز کی 2700 ٹرینینگز کا انعقاد ہوا، ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کے منصوبہ کا افتتاح جلد ہی ہوگا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت وفاقی حکومت کی کئی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کی نفاذ اور اس حوالے سے کئی منصوبے اور تربیتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔

بتایا گیا کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، وزارت ریلوے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت قومی غذائی تحفظ ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان سنگل ونڈو، وزارت قومی غذائی تحفظ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان پوسٹ، وفاقی ترقیاتی ادارہ، وزارت بحری امور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں علی بابا مصنوعی ذہانت کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تمام ٹیم کی پذیرائی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے لئے جانے والے اقدامات پالیسیوں کا ثمر ہے، ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ٹی کے شعبے میں دیئے جانے والے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار