راجن پور + کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کچے کے علاقے میں پنجاب اور سندھ پولیس کا 2 ماہ سے آپریشن جاری، سندھ کے سب سے بڑے ڈاکو ثناء اﷲشر سمیت 25 ملزموں نے ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔ راجن پور میں پنجاب پولیسی کی ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر گولہ باری، 12 اشتہاریوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ دریں اثناء آپریشن نجات مہران میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ سندھ کے سب سے بڑے ڈکیت ثناء اﷲ شر نے ہتھیار ڈال دیئے۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق ثنو شر سمیت 13 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈالے۔ ڈاکوؤں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا جو بھی ڈاکو ہتھیار پھینکے گا اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کو عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔ کچے کے پورے علاقے کو ڈاکوؤں سے پاک کیا جائے گا۔ ملزم سندھ اور پنجاب پولیس کو 100 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم 17 پولیس افسروں و اہلکاروں کے قتل مقدمات اور قبائلی تنازعات میں بھی ملوث تھا۔ ڈاکو پر ایک کروڑ روپے انعام مقرر تھا۔راجن پور پولیس نے کچہ عمرانی، سکھانی، لونڈ، اندھڑ گینگ اور کچہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر ڈرون کے ذریعے مؤثر کارروائیاں کیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا  سرنڈر کرنے والے یہ ڈاکو اغوا برائے تاوان، قتل اور ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ ڈی پی او راجن پور محمد عمران نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے جاری آپریشن کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 355 ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں جبکہ راجن پور پولیس نے ڈاکوؤں کے 39 ٹھکانوں اور بنکرز کو تباہ کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کچہ کریمنلز کے خلاف کامیاب اور مؤثر آپریشن پر راجن پور پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے ہتھیار ڈال پنجاب پولیس راجن پور پولیس نے

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن