وفاقی عدالتوں‘ ٹریبونلز میں 1 لاکھ سے زاید کیسز زیر التوا‘ دستاویزات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260222-01-10
اسلام آباد(صباح نیوز) وزارت قانون و انصاف کی وفاقی خصوصی عدالتوں کی کارکردگی سے متعلق اہم دستاویزات سامنے آگئیں۔ وزارت قانون و انصاف کے دستاویزات کے مطابق ملک کی 170 وفاقی عدالتوں اور ٹریبونلز میں کیس فلو مینجمنٹ سسٹم فعال کر دیا گیا، جنوری 2023ء سے اب تک وفاقی عدالتوں میں کل 2 لاکھ 40 ہزار 52 کیسز فائل ہوئے۔ دستاویزات کے مطابق وفاقی عدالتوں اور ٹریبونلز میں اس وقت 1 لاکھ 24 ہزار 944 کیسز زیر التوا ہیں، جنوری 2023ء سے اب تک مجموعی طور پر1 لاکھ 15 ہزار 108 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق39 فوجداری عدالتوں اور 14 جیلوں میں وڈیو لنک کی سہولت فراہم کر دی گئی، ایپلیٹ ٹریبونلز ان لینڈ ریونیو میں سب سے زیادہ1 لاکھ 12 ہزار 496 کیسز فائل ہوئے جبکہ بینکنگ کورٹس میں فائل ہونے والے 79 ہزار 326 کیسز میں سے 48 ہزار 972 نمٹا دیے گئے، منشیات کی خصوصی عدالت میں 5299 کیسز فائل ہوئے، 2462 نمٹا دیے گئے۔ دستاویزات کے مطابق ڈرگ کورٹس میں کل 2727 کیسز درج ہوئے جن میں سے 1700 کے فیصلے سنا دیے گئے کسٹم، ٹیکسیشن اور اینٹی اسمگلنگ کورٹس میں 2443 کیسز فائل ہوئے، 1436 زیر التوا ہیں جبکہ پراپرٹی ٹریبونلز میں کل 3545 کیسز فائل ہوئے، جن میں سے 2000 نمٹا دیے گئے، اسی طرح انشورنس ایپلیٹ ٹربیونل میں 1246 کیسز فائل ہوئے، 809 کے فیصلے ہو چکے اور نیپرا میں 1083 کیسز میں سے 551 نمٹائے گئے، احتساب عدالتوں میں 575 کیسز فائل ہوئے، 264 زیر التوا ہیں۔ دستاویزات کے مطابق گیس یوٹیلیٹی کورٹ میں 571 کیسز میں سے 448 تاحال زیر التوا ہیں، اینٹی ڈمپنگ ایپلیٹ ٹریبونلز میں 356 کیسز میں سے 272 نمٹا دیے گئے، اسی طرح فارن ایکسچینج ریگولیشن ایپلیٹ بورڈ میں 330 کیسز فائل ہوئے، 186 زیر التوا ہیں، کمپٹیشن ایپلیٹ ٹریبونلز میں 256 کیسز میں سے 191 نمٹائے جا چکے ہیں جبکہ انسداد دہشت گردی عدالتوں میں کل 243 کیسز فائل ہوئے، جن میں سے 147 کے فیصلے سنائے گئے، میڈیکل ٹریبونلز میں 82 کیسز فائل ہوئے، صرف 6 نمٹائے گئے اور انوائرنمنٹل پروٹیکشن ٹریبونلز میں 78 کیسز میں سے 61 کے فیصلے سنا دیے گئے۔ دستاویزات کے مطابق کمرشل کورٹس میں 23 کیسز فائل ہوئے، تمام 23 کیسز تاحال زیر التوا ہیں، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کورٹ میں 7 میں سے 5 کیسز نمٹا دیے گئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دستاویزات کے مطابق کیسز فائل ہوئے وفاقی عدالتوں زیر التوا ہیں نمٹا دیے گئے کیسز میں سے کورٹس میں کے فیصلے میں کل
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔