صفورا چورنگی کے قریب ڈکیتوں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260222-02-19
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سچل تھانے کی حدود میں واقع صفورا چورنگی کے قریب ڈکیتوں کی فائرنگ سے نوجوان عاطف بروہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ ا سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا ایک اور گہرا اور افسوسناک نشان ہے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ضلع شرقی سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر داخلہ سندھ نے اس سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور حکام کو ہدایت دی کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے ان کوقرار واقعی سزا دلائی جائے۔ انہوں نے ایس ایس پی ضلع شرقی کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات ہر پہلو سے کریں اور فوری رپورٹ پیش کریں۔وزیر داخلہ سندھ نے اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے ہوئے واقعات کے حوالے سے شہر میں موثر اور ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس نوعیت کے واقعات میں ملوث تمام عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔وزیر داخلہ سندھ نے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت سندھ ان کے ساتھ ہے، اور انہیں انصاف دلانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ سندھ
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔