مین یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کام کے باعث ٹریفک کی ڈائیورشن
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260222-02-21
کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں K-IV پروجیکٹ کے تحت مین یونیورسٹی روڈ پر 72 انچ پانی کی پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے، جس کے باعث اہم سڑک جعفری چشمہ نزد الائیڈ بینک کے قریب سے ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے، تاہم اس کی وجہ سے شہریوں کو ٹریفک جام اور مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔ٹریفک ڈائیورشن کی تفصیلات کے مطابق، جو ٹریفک مین یونیورسٹی روڈ سے نیپا کی جانب حسن اسکوائر جا رہی تھی، اسے جعفری چشمہ نزد الائیڈ بینک سے سروس روڈ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ یہ ٹریفک سروس روڈ سے ہوتے ہوئے آگے PIA پلاٹینم کے قریب پہنچ کر ایکسپو سینٹر کی سمت اور پھر پرانا سبزی منڈی اورمین سر شاہ سلیمان روڈ کی طرف روانہ ہو جائے گی۔ٹریفک پولیس نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے موقع پر موجودگی کو یقینی بنایا ہے تاکہ شہریوں کو رہنمائی فراہم کی جا سکے اور کسی بھی قسم کی مزید پیچیدگیاں نہ آئیں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اس دوران متبادل راستوں کا انتخاب کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی اور زحمت سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ، شہری ٹریفک کی موجودہ صورتحال سے آگاہی کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں اورایف ایم 88.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔