Jasarat News:
2026-07-24@01:52:51 GMT

ہر انسان کو اپنی مادری زبان پیاری ہے، کامریڈ اقبال

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260222-4-6
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ہر ایک انسان کو اپنی مادری زبان پیاری یے ، ماں بولی میں بنیادی تعلیم دی جائے ،ملک کی ہر قومی وحدت ، میں بسنے والی قوموں اور ثقافتی گروہوں کی مادری زبانوں کی ترقی کا بندوبست کیا جائے اور اسی مادری زبان میں انہیں ابتدائی تعلیم دی جائے ۔یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل اور پاپولر لیفٹ الائنس کے کنوینر کامریڈ امداد قاضی نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان نے قومی وحدتوں پر اردو کو مسلط کیا ، اس سے قومی وحدتوں میں اردو کے خلاف نفرت پیدا ہوئی ، زبانوں سے نفرت نہیں ہونی چاہیئے ، ان حکمرانوں سے نفرت ہونی چاہیئے جو اس طرح کے فیصلے مسلط کرتے ہیں .

لیکن اس سے اردو کے خلاف نفرت پیدا ہوئی اور تمام وحدتوں خاص طور پر بنگالیوں نے مسلسل احتجاج کیا ، ان پر تشدد کیا گیا ،اس طرح 21فروری 1952کا وہ دن تھا جب پاکستانی ریاست نے انگریز سامراج سے ملے ہوئے سبق کے تحت ڈھاکہ میں احتجاج کرنے والوں پر گولیاں برسا کر کئی نوجوان اور شاگرد قتل کر دیئے ،اس قتل و غارت گری کے نتیجے میں نہ صرف انہوں نے سامراج کی پروردہ ریاست کو اپنی مادری زبان بنگالی کو قومی زبان کا درجہ دینے پر مجبور کیا ، بلکہ اقوام متحدہ کو بھی درس دیا کہ عالمی طور پر مادری زبانوں کا عالمی دن منا کر اس کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے ،اس وجہ سے اقوام متحدہ نے وہی 21 فروری عالمی طور پر مادری زبانوں کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا ، جو آج پوری دنیا میں سرکاری طور پر منایا جا رہا ہے ،پاکستان بھی اقوام متحدہ کا ممبر ہے ۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی