data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260222-4-7
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ورکرز کنفڈریشن کے صدر اور ملک کے معروف مزدور رہنما قموس گل خٹک طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ لطیف آباد عائشہ مسجد میں ادا کی گئی جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں ہوئی، نماز جنازہ و تدفین میں بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی رہنما ٹریڈیونین کے عہدیداروں، لاکھڑا، کھانوٹ، جھمپیر سمیت سندھ کے دیگر مقامات پر کوئلہ کان کی کمپنی کے عہدیداروں، صحافیوں، وکلاء، تاجر رہنما، عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداران سمیت مرحوم کے عزیز واقارب، دوست احباب اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قموس گل خٹک کافی عرصے سے بیمار تھے اور گزشتہ رات انتقال کرگئے، قموس گل خٹک بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد سمیت دیگر اداروں کی ٹریڈ یونینوں کے سرپرست، لاکھڑا اور کھانوٹ کے معروف مزدور رہنما تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی مزدوروں کے حقوق اور انسانی حقوق کی بحالی کیلئے جدوجہد میں گزاری۔ وہ کافی عرصے تک عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی عہدوں پر بھی کام کرتے رہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قموس گل خٹک

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری