ایرانی یونیورسٹیوں میں احتجاج، گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260222-08-15
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)یونائیٹڈ سٹوڈنٹس ٹیلی گرام چینل کا کہنا ہے کہ طلبا نے تہران کی بہشتی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائیکالوجی اینڈ ایجوکیشنل سائنسز میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔اس خبر کے مطابق طلبا جنوری میں مارے جانے والوں اور گرفتار طلبا کی یاد میں دھرنا دے رہے ہیں۔اس دھرنے کے دوران طلبا نے یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہادی فرو کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔یونائیٹڈ سٹوڈنٹس ٹیلی گرام چینل نے یہ بھی لکھا کہ طلبا نے یونیورسٹی کے حکام سے کہا کہ وہ اس یونیورسٹی کے دو طالب علموں کی رہائی کے لیے آگے بڑھیں جو ابھی تک زیر حراست ہیں۔تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تہران کی امیرکبیر یونیورسٹی میں ایک ریلی نکالی گئی ہے۔امیرکبیر نیوز لیٹر نے خبر دی ہے کہ تہران میں شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے کیمپس میں آج سہ پہر کا طلبا کا اجتماع پْرتشدد ہو گیا۔جھڑپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں۔آج شریف یونیورسٹی کے طلبا نے 11 جنوری کے قتل عام کی 40 ویں برسی کی یاد میں ایک تقریب کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کرنے والے طلبا یونیورسٹی کیمپس میں جمع ہو گئے اور نعرے بازی کی جس پر دونوں گروپوں میں تصادم ہوا۔یونائیٹڈ سٹوڈنٹس ٹیلی گرام چینل کے مطابق مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے طلبا نے آج یونیورسٹی کیمپس میں احتجاجی ریلی نکالی۔رپورٹ کے مطابق طلبہ نے ’آزادی، آزادی‘ اور ’طلبا، اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرو‘ جیسے نعرے لگائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یونیورسٹی کے کے مطابق
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔