چین کی سوڈانی تنازع کے حل کے لیے عالمی برادری سے تعاون کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260222-06-12
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)چین نے سوڈانی تنازع کے پائیدار اور مؤثر حل کے لیے بین الاقوامی برادری سے تعاون کی اپیل کردی۔ چین نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ سوڈان کے تنازع کے پائیدار اور موثر حل کے لیے 5نکاتی اتفاق رائے کو برقرار رکھے تاکہ ملک اور اس کے عوام کو مزید تکالیف سے بچایا جا سکے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ فو کانگ نے سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو سوڈان کے تنازع کو پھیلنے سے روکنا چاہیے اور مزید جانی نقصان قبول نہیں کیا جا سکتا۔ 5نکات میں جلد از جلد جنگ بندی حاصل کرنا، انسانی بحران کو کم کرنا، ثالثی کے اقدامات کو مضبوط کرنا، سوڈانی ملکیت کی پاسداری اور ترقی و سلامتی کو یکجا کرنا شامل ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔